ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / آئین کی حفاظت اور اسے نافذ کرنا سب سے ضروری۔ اہل پارٹی کو حمایت کا جلد اعلان: بھارت ونشی مسلم سماج

آئین کی حفاظت اور اسے نافذ کرنا سب سے ضروری۔ اہل پارٹی کو حمایت کا جلد اعلان: بھارت ونشی مسلم سماج

Tue, 14 Feb 2017 10:09:21  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 13؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اسمبلی انتخابات میں ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کیلئے بیدار کرنے کے لیے بھارت ونشی مسلم سماج کے کنوینر ایس ایم احمدکی صدارت میں مولوی گنج میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت ونشی مسلم معاشرے کے عہدیداران اور کارکنان نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ مذکورہ اجلاس میں اہم طور سے شیخ شاہ رخ احمد، عبد کریم، سعید احمد، محمد دانش، شیخ محمدارشد، بابوجی مسعود احمد، آقب خاں، سعید احمد خاں، محمد فاروق، محمد طاہر، محمد صادق امین، شیخ عدنان احمد، محمد مستفا،رشبھ سونکر، محمد شاداب، محمدفرقان، لاڈلی بیگم، بی بی راشدا پروین، ساجدہ بیگم، محمد شاداب، ذیشان فرید، مو حمد شامل، وغیرہ موجودتھے۔بھارت ونشی مسلم معاشرے کے کنوینر ایس ایم احمدنے اسمبلی انتخابات میں بھارت کے تمام شہریوں کو ووٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کے دن ووٹ ڈالنے ضرور نکلیں۔ اگر کوئی امیدوار اہل نہ لگے تو نوٹا ہی استعمال کرے لیکن ووٹ ڈالنے ضرور نکلیں۔موجود عہدیداروں اور کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ونشی مسلم سماج جلد ہی اعلان کر کے کسی پارٹی کی حمایت کریگا ۔ پہلے ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ بھارت کے آئین کو پوری طرح لاگوکرنے میں کون سی پارٹی اہل ہے.۔کیونکہ آئین کی حفاظت اور اسے نافذ کرنا بہت ضروری ہے۔ آئین محفوظ رہے گاتوملک محفوظ رہے گا ورنہ ملک میں جنگل راج ہو گا جو بھارت اور بھارت کے شہریوں کے لیے مہلک ہے۔جلسہ کودیگرعہدیداران نے بھی خطاب کیا اور جلسہ کی نظامت کی ذمہ داری کو شیخ شاہ رخ احمد نے پوراکیا۔


Share: